کراچی تاجرالائنس 2018کے انتخابات ،ایاز میمن موتی والا چیئرمین منتخب

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) کراچی تاجرا لاآئنس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائی2018 کے بعد نئے عہدیداروںکاباقاعدہ اعلان کردیا گیاجس کے مطابق معروف سیاسی وسماجی رہنما ایاز میمن موتی والا چیئرمین ہونگے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں تاجرآلائنس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد نئے عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایاز میمن موتی والا کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔تاجر الائنس کے دیگر عہدیداروں میں سینئر وائس چیئرمین کے لیے حمیدالدین ،جنرل سیکرٹری معراج احمدخان انفارمیشن سیکرٹری سہل افضل ،پریس سیکرٹری رائوعمران، لیگل ایڈوائزرعامرضیاء ،چیئرمین مجلس عاملہ علامہ محسن کاظمی جبکہ ضلعی صدور کے لیے معراج محمد قریشی ،حاجی محمداسماعیل،سید اخترحسین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

تقریب میںنومنتخب عہدیدارو ں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کراچی تاجر الائنس کے نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائینگے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں معاشی میدان میں ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں کے لیے تاجر الائنس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،ہم نے ہمیشہ چھوٹے تاجروں کے فلاح وبہبود کے لیے آواز بلند کی ہے جس کا ساتھ دینے کے لیے ہم تاجربرادری کے تمام رہنمائوںکے بے حد مشکور ہیں۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ اور موجودہ حکومت میں کسی ایک حکومت نے بھی تاجربرادری کے فلا ح وبہبود کے لیے کچھ کام نہ کیاہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی سیاست کے باعث آج ملکی معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ دنیا ممالک میںمعاشی طور پر مظبوط ممالک کی آواز کوسنا جاتاہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ تاجر الائنس کا شروع دن سے ہی یہ ایجنڈا رہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی مظبوطی کے لیے دن رات کام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :