سگریٹ نوشی کیخلاف منظور کیے جانے والے قانون پر عمل درآمد کیاجائے، پناہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن( پناہ) کی طرف سے کی جانے والی کوششوں سے معاملہ اقتدار اور حکومت کے ایوانوں تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پناہ کے صدر جنرل مسعود الرحمن کیانی کی سرپرستی میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان اور سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے سگریٹ سازی کی صنعت پر غیر معمولی مراعات دینے کا سخت نوٹس لیا تھا اور وفاقی محتسب کے پاس پٹیشن بھی دائر کر دی تھی اور اب سینٹ کی کمیٹی نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کریں اور سگریٹ نوشی کے بارے میں منظور کیے جانے والے قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے۔