رونالڈو نے سیزن کے تمام میچز میں گول کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا

ریئل میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ میچ میں بورسیا ڈورمنڈ کو 2-3 سے شکست دے دی

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:51

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) ریئل میڈرڈ کے پرتگیز اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے سیزن کے تمام میچز میں گول کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ریئل میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ میچ میں بورسیا ڈورمنڈ کو 2-3 سے شکست دے دی۔میڈرڈ میں چیمپئنز لیگ میچ میں ریئل میڈرڈ نے بورسیا ڈورمنڈ کو 2 کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے دی۔ ریئل میڈرڈ پہلے ہی گروپ ایچ سے چیمپئنز لیگ کے فائنل سولہ میں جگہ بناچکی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے پرتگیز اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے سیزن کے 6 میچوں میں 9 گول اسکور کئے۔ بورسیا کے خلاف گول کرکے رونالڈو نے سیزن کے تمام 6 میچز میں گول کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ کرسچیانو رونالڈو فرنچ فٹبال میگزین کے بیلون ڈی آر ایوارڈ کے لئے بھی فیورٹ ہیں جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔ رونالڈو 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بھی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ پانچواں ایوارڈ حاصل کرکے وہ اپنے ہم عصر لیونل میسی کے ہم پلہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :