دسمبر پولو کپ ،ہنڈا چناب نے بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کو 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دسمبر پولو کپ 2017ء کے تیسرے روز ہنڈا چناب نے بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کو 7-5 سے ہرا کر مسلسل تیسری بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ادھر پورشے نے ڈائمنڈ پینٹس کو 9-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں دسمبر پولو کپ میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ہنڈا چناب اور بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کے درمیان زبردست میچ ہوا۔ چوتھے چکر کے شروع تک میچ 5-5 گول سے برابر تھا۔ آخری چکر میں ہنڈا چناب نے دو گول کرکے برتری حاصل کرلی اور میچ جیت لیا۔ میچ کا آغاز سلو ہوا ہنڈا چناب نے پہلے چکر میں صرف ایک گول سکور کیا ۔دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں ہنڈا چناب نے تین جبکہ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل نے ایک گول سکور کیا۔

چوتھے چکر میں ہنڈا چناب نے دو جبکہ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل نے ایک گول سکور کیا۔ ہنڈا چناب کی طرف سے بلال حئی ایک بار پھر ٹاپ سکوررر رہے انہوں نے تین، احمد علی ٹوانہ نے دو جبکہ غلام مصطفی منوں نے ایک گول سکور کیا ۔ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین گول سکور کیے جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

ادھر پورشے نے ڈائمنڈ پینٹس کو 9-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پورشے کی طر ف سے ثاقب خان خاکوانی نے چھ ، آغا موسیٰ نے دو جبکہ بلال نون نے ایک گول سکور کیا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا۔آج بروز جمعتہ المبارک اڑھائی بجے نیوایج کا مقابلہ یونائیٹڈ سنیکس سے ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :