آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ،پاکستان کا ساتواں نمبر

ْجنوبی افریقہ 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،انگلینڈ کی ٹیم کا 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے بلے بازوں میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ پہلے ، ویرات کوہلی دوسرے ،پاکستان کے اظہرعلی کا آٹھواں نمبر

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:51

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کا 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔اس کے ساتھ نیوزی لینڈ 97پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، آسٹریلیا 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، سری لنکا 94پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، پاکستان 88پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، ویسٹ انڈیز 75پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، بنگلہ دیش 72پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمباوے 2پوائنٹس کے ساتھ 10نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ ٹاپ پرہیں، بھارت کے ویرات کوہلی تین درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بھارت کے چیتشور پوجاراچوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ، سائوتھ افریقہ کے ہاشم آملہ ساتویں ، پاکستان کے اظہرعلی کا آٹھواں ، سری لنکا کے دنیش چندی مال اور سائوتھ افریقہ کے ڈین ایلگر دسویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے رابادا دوسرے اور بھارتی کے ریوندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔جبکہ بھارت کے روی چندران اشون چوتھے ، سری لنکا کے رنگانا ہیرتھ پانچویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈچھٹے ، نیوزی لینڈ کے نیل واگنر ساتویں ، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ، آسٹریلیا کے نیتھن لیون نویں اور سائوتھ افریقہ کے ڈیل سٹین دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ جبکہ بولروں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں البتہ یاسر شاہ 15 نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :