ٹنڈو محمد خان ،ووٹر ز آ گاہی مہم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے میو نسپل آفس کے سامنے کیمپ لگا یا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:50

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) ووٹر ز آ گاہی مہم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے میو نسپل آفس کے سامنے کیمپ لگا یا گیا ، اور ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مختلف محکموں کے آفسران ، سیا سی و سماجی تنظیمو ں کے رہنمائوں سمیت شہر یو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ووٹرز کی آگاہی مہم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے میو نسپل آفس کے سامنے کیمپ لگا یا گیا جس میں ڈپٹی کمشنرہا دی بخش زرداری ، اے ڈی سی ون جنید سمو ں ، انفارمیشن آفیسر زبیر میمن ، ویگر نے خصوصی شرکت کی ، بعدازاں الیکشن کمیشن ٹنڈومحمد خان کی جانب سے ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ہا دی بخش زرداری ، اے ڈی سی ون جنید سمو ں ، الیکشن کمیشن آفیسر عبدالرزاق ما کا ، انفارمیشن آفیسر زبیر میمن ،سمیت مختلف سیا سی و سماجی تنظیمو ں کے رہنما ئوں سمیت شہریو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، واک شہر کے مختلف علاقوں سے ہو تی ہو ئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہو ئی ، الیکشن کمیشن ٹنڈومحمد خان کی جانب سے ہینڈ بل تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :