بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے خلاف حاجن میں مکمل ہڑتال
تازہ ترین : 1

بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے خلاف حاجن میں مکمل ہڑتال

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں کشمیریوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے لوگوں کو ہراسا ںکرنے اورانکی املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف مکمل ہڑتال کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام دکانیں ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز علاقے میں جانوروں کے خشک چارے کے 73ذخیروں اور باڑوں کو آگ لگادی تھی جس کی وجہ سے علاقے کے کئی مکان بھی جل کر خاکستر ہوگئے تھے ۔ بدھ کو لوگوںنے بھارتی فورسز کے کریک ڈائون آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے جس کے بعد فوجیوںنے اشتعال میں آتے ہوئے انکی املاک کو نقصان پہنچایا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 16:50:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں