پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:41

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6دسمبر2017ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل تھری 22 فروری سے 25 مارچ تک کھیلی جائے گی،پی ایس ایل تھری میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے،افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا جس سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی ، تمام میچز دبئی ،شارجہ، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے،لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو ایلی منٹیر کو دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں ہوگا۔