ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے ڈگری کالج ہنگو میں تقریب کاانعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ملک بھر کی طرح ہنگومیں بھی ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے ڈگری کالج ہنگو میں ایک تقریب جمعرات کے روزمنعقد ہوئی جس میں ضلع ناظم مفتی عبید اللہ، ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود، ضلعی الیکشن کمشنر محمد زیشان،ڈی پی او ہنگو احسان اللہ سمیت علماء کرام، طلباء ، علاقہ عوام اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبید اللہ ،شاہد محمود اور محمدذیشان و دیگر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت، حقیقی سیاست اور بہترین قیادت سامنے لانے کے لئے ووٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک طاقت ہے اور معاشرے کا بہترین مستقبل ووٹ پر منحصر ہے اور ووٹ کا استعمال ہر شہری کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 35فیصد عوام ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں لیکن 35فیصد عوام کے ووٹ سے پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت نہیں بن سکتی۔

انہوںنے کہا کہ الیکشن کے قانون کے مطابق کم شرح میںووٹ ڈالنے پرمتعلقہ حلقے کے الیکشن منسوخ کئے جائیں گے۔ تقریب کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء کے مابین ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے تقریری مقابلہ بھی ہوا۔تقریری مقابلے میں حصہ لینے والوں میںضلع ناظم نے اسنادتقسیم کیں جبکہ ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے ڈگری کالج کے باہر مین جی ٹی روڈ پر آگاہی واک بھی کیا گیا جس میںتقریب کے شرکاء کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :