چارسدہ پولیس کی نومبرکے دوران کارروائیاں،203اشتہاری ملزمان ، 52مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:40

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) چارسدہ پولیس نے ماہ نومبرکے دوران کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئی203اشتہاری ملزمان اور52مشتبہ افراد کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات برآمدکیں ،چارسدہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 29سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سی22 ایس ایم جی،1 ایل ایم جی، 5رائفل ،24شارٹ گن،177پستول،6بندوق،5 کلاشنکوف اور 3273 کارتوس مختلف بور کے برآمدکئے،ناقص سیکورٹی اقدامات پر ہسپتالوں،سی این جی سٹیشن ،کچہر ی نادار آفس اور درجنوں سکولوں کے خلاف مقدمات در ج کئے گئے ۔

چارسدہ پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرکے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی14کلوگرام چرس،7کلوگرام افیون اور 250گرام ہیروئن برآمدکئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق چارسدہ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ٹی ٹی پی باجوڑ گروپ کے 5خطرناک دہشتگردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 10ہینڈ گرنیڈ،5ریموٹ کنٹرول ریسیور سرکٹ،11 الیکٹرک ڈیٹونیٹر،2نان الیکٹرک ڈیٹو نیٹر،20گز ڈیڈ کارڈ،2 IED،3 سپیکر میگنٹ یونٹ،7مارٹر گولے،40کلوگرام بارود اور ایک پلاسٹک ڈرم برآمدکیا،اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ میں چارسدہ پولیس نی29 سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کئے ، ہوائی فائرنگ پر 166مقدمات درج کرکے 218افراد کو گرفتار کیاگیا ، گرفتار افراد کے قبضہ سے 4ایس ایم جی،17پستول،2شارٹ گن اور143مختلف بورکے کارتوس برآمدکئے گئے، پولیس نے ایس اوپیز کے تحت158مختلف جگہوں پرناکہ بندیوںکے دوران 204مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی107 بندوقیں، 1353کارتوس اور ساڑھی11کلوگرام چرس برآمدکی جبکہ بغیر نمبر پلیٹ کے 10موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لے کر چالان کیاگیا۔

ناقص سیکورٹی اقدامات پر 3سکول و کالجوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ197 ادارو ں کو نوٹس جاری کئے گئے۔ سیکورٹی اقدامات نہ کرنے پر 3 اڈوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے بہترین انتظامات اور اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر7ہزار65 گاڑیوں کو چالان کرکے قومی خزانے میں29لاکھ 10ہزار روپیہ جمع کروایاگیا۔دوران چیکنگ8 گاڑیاں مشکوک اورچوری شدہ نکلیں جنکے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :