مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر لا ہور پہنچ گئے

آج)جے یو آئی کی مر کزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظماء کے مشترکہ اہم اجلاس کی صدارت کرینگے

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر لا ہور پہنچ گئے وہ یہاں پارٹی اجلاس میں شرکت علاوہ مختلف پروگراموں سے خطاب بھی کریں گے۔ جے یو آئی کی مر کزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظماء کا مشترکہ اہم اجلاس( آج ) جمعہ کو جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں مر کزی ہیڈ آفس جامعہ مدنیہ لاہور میں ہوگا ،ْ جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری راکین اجلاس کو ایجنڈے سے بریف کریں گے ۔

مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال اور متحد مجلس عمل کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پرغور اور اس حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی انہوں نے مزید بتا یا کہ جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن 9دسمبر کو ایوان اقبال میں قومی سیرت النبی کانفرنس اور 10دسمبر کو شیخوپورہ میں اسلام وامن سمینار سے خطاب کریں گے انہوں نے بتا یا کہ مولانا عبد الغفور حیدری ،حاجی اکرم خان درانی ،مولانا قمرالدین ،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا محمد یوسف ،محمد اسلم غوری ،سید فضل آغا ،مولانا صلاح الدین ایوبی ،حاجی شمس الرحمن شمسی انجینئر عبد الرزاق عابد لاکھو،مولانا محمد حنیف ،مولانا فیض محمد ،مولانا گل نصیب خان ،مولاناراشد خالد محمود سومرو،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن،مولانا شجاع الملک،مفتی مظہر اسعدی ،ملک سکند خان ایڈووکیٹ سمیت اور دیگر اجلاس میں شرکت کے لیئے آج لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مولانا عبد الغفور حیدری نے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دینی جماعتوں کا اتحاد جلد قائم ہونے والا ہے انہوں نے کہاکہ بحرانوں سے بچنے کا واحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے اسی مقصد کے لیئے قوم کو دیندار قیادت کو ووٹ دینا ہو گا انہوں نے کہاکہ قوم کی نظریں اب دیندار قیادت پر ہیں کیونکہ وہی ملک کو بحرانوں کو سے آ زاد کراسکتی ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے اور اسی مقصد کے لیئے دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر نا چاہتی ہے کیونکہ لادینیت کے سیلاب روکنے کے لیئے اکٹھ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ امت میں وحدت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے اور ملک کوسیکولر بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :