سکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفساد کے تحت خیبر ایجنسی میں کارروائی ،ْبارودی سرنگیں بنانے کی فیکٹری ناکارہ بنا دی

ْ دہشتگردوں کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ،ْآئی ایس پی آر

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگیں بنانے کی فیکٹری ناکارہ بنا دی جبکہ دہشتگردوں کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آ ر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے گائوں شیخاں کے قریب نگروسہ الجد کے علاقہ میں سر چ آپریشن کیا ۔

آپریشن کے دور ان چار غار ،ْ تین کمپائونڈز کا پتہ چلایاگیا جبکہ ایک بارودی سرنگیںبنانے والی فیکٹری ناکارہ بنائی گئی ۔دہشتگردوں کی طرف سے چھپایا گیااسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا جن میں بارودی سرنگیں ،ْ گرنیڈ ،ْمختلف قسم کا اسلحہ ،ْ دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں بنانے کی اشیاء شامل تھیں ۔

متعلقہ عنوان :