ملک کا ستیا ناس ججز نے نہیں بلکہ نواز شریف نے کیا
تازہ ترین : 1

ملک کا ستیا ناس ججز نے نہیں بلکہ نواز شریف نے کیا

ملک کا ستیا ناس ججز نے نہیں بلکہ نواز شریف نے کیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء):سینئرتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کا ستیا ناس ججز نے نہیں کیا بلکہ نواز شریف نے کیا،ان کی پانچ براعظم میں جائیدادیں ہیں ،پروٹوکول کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت میں ہے ،وزارتوں میں ہے ،اب تو شرم آنے لگی ہے جب نواز شریف کہتے ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو وطن واپس لانا چاہے اور طاہرالقادری اورعمران خان کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہے یہ سب کام کس نے کرنے تھے ۔

شرم آتی ہے جب وہ یہ کہتے ہیں کہ رپورٹ پبلک ہونی چاہے تھی چار سالوں میں نواز شریف نے کیوں نہیں کروائی ۔اگر اب کروانی ہیں تو میں وکیل کو پیسے دیتا ہوں سبھی رپورٹس پبلک کروا لیتے ہیں ۔ مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 16:21:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں