گیار و یں نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ 16 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن نے گیار و یں نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپئین شپ2017-18 کے شیڈو ل کا اعلان کر دیا، چمپئین شپ کیلئے نئے سال کے پہلے مہینے 16جنوری سے 20 جنوری تک لیثررسٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال ایف۔سیون مرکز اسلام آباد میں میدان سجے گا۔ چمپئین شپ میں ملک بھر سے نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ خواتین کھلاڑیوں کو بھی بڑی تعداد میں مدعوکیا جائے گا۔

اس سال چمپئین شپ کو سات بڑی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیاہے جن میں ماسٹرسنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، گریڈڈ اور میڈیا ایونٹ شامل کیا گیا ہے۔اس میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کے سفیر اور وفاقی وزراء کے علاوہ پاکستان کی معروف شخصیات کو بھی مدعوکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ یہ ایک نیشنل چمپئین شپ ہے جس کا ہر سال بڑے جوش و جذبے سے انعقاد کیا جاتا ہے اور نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نئے نوجوان کھلاڑیوں اور خاص طور پر پاکستان کی خواتین کو اس ایونٹ میں موقع دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے کھیل کے ہنر کو دنیا کے سامنے لا سکیں۔

سیکر ٹری جنرل اعجاز الرحمان نے چمپئین شپ جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے انعامات دینے کی تفصیلات جاری کیں اور بتایا کہ ماسٹر سنگلز کے پہلے ٹاپ پانچ (5) پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان ٹوٹل 265,000 تقسیم کئے جائے گے جس میںماسٹر سنگلز کے وینر کو ایک لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو پچھتر (75 ) ہزار ، تیسری پوزیشن ہولڈر کو پچاس ہزار، چھوتی پوزیشن ہولڈر کو پچیس(25) ہزار اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو پندرہ ہزار اور میڈلز دیئے جائیں گے، ڈبلز ایونٹ جیتنے والے کو بیس ہزار،دوسرے نمبر پر آنے والے کو دس ہزار اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو آٹھ ہزار روپے کے علاوہ میڈلز بھی دیئے جائیں گے، ٹیم ایونٹ کے وینرز کو بیس ہزار ، رنرآپ کو سولہ ہزار اورتیسری پوزیشن ہولڈرز آٹھ ہزار روپے کیساتھ میڈلز دئیے جائے گے، گریڈڈ ایونٹ کے وینر کو پچیس ہزار ، رنرآپ کو پندرا ہزار اورتیسری پوزیشن ہولڈرز دس ہزار روپے کے ساتھ میڈلز دئیے جائیں گے اور اسی کے ساتھ خواتین، ڈیف اور میڈیا ایونٹ کے وینر کو دس ہزار ، رنرآپ کو سات ہزار اورتیسری پوزیشن ہولڈرز کو پانچ ہزار روپے کیساتھ میڈلز دئیے جائیں گے۔