سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 16:14

سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) : سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،سپریم کورٹ میں 17اپریل 2017ء کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ جبکہ کیس کیخلاف پنجاب حکومت کی جانب پانچ مختلف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے راستوں میں آنے والی تاریخی عمارتیں اور مساجد محفوظ بنانے کاحکم دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :