دبئی ، دو بہنوں کو طوائف بلانے پر آدمی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 16:04

دبئی ، دو بہنوں کو طوائف بلانے پر آدمی گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) دبئی پولیس نے نائٹ کلب میں جھگڑے کے دوران آدمی کو شراب کے نشے میں دو بہنوں کو ساتھ گالم گلوچ کرنے اور انہیں بد کردار خواتین بلانے پر گرفتار کر لیا ۔ اس 29 سالہ لبنانی باشندے کے کیس کی منگل کی روز عدالت میں سنوائی تھی ۔ عدالت کے لبنانی سے پوچھنے پر کہ اسنے ایسا کیوں کیا ، لبنانی نے عدالت میں اس پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کر دی اور عدالت سے کہا کہ اسنے کسی کو بھی گالی نہیں دی۔

(جاری ہے)

دونوں بہنوں نے عدالت کے بتایا کہ یہ 29 سالہ لبنانی اور 34 سالہ شخص نائٹ کلب میں جھگڑا کر رہے تھے اور لبنانی دوسرے شخص کو بری طرح سے مار رہا تھا۔ لبنانی نے دوسری دفعہ جب اس آدمی پر حملہ کیا تو ان دونوں خواتین نے اسے بازو سے پکڑکر روکنے کی کوشش کی جس پر لبنانی نے انہیں دھکا مار کر پیچھے دھکیل دیا اور دونوں کو گالم گلوچ کرنا شروع کر دی ۔ اس دوران پولیس نائٹ کلب پہنچ گئی ۔ پولیس نے لبنانی کو گرفتار کر لیا تھا۔عدالت نے کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :