مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے پر امریکی انتظامیہ کے فیصلے سے سخت صدمہ پہنچا ،نواز شریف

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:58

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے پر امریکی انتظامیہ کے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے اس فیصلے سے سخت صدمہ پہنچا ہے اور ہمیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لندن میں میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلے پر پاکستان اور امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ،مسلم لیگ ن اور میں ذاتی حیثیت سے خود امریکی فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہوں ۔

امریکی فیصلہ اقوام متحدہ سابق امریکی صدر کی اعلانیہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے اور ہمیں اس اقدام سے قانون کی بالا دستی اور عالمی اقدار کو سخت دہچکا لگا ہے اور یہ اقدام عالمی قوانین سلامتی کونسل کی قرار داروں کی خلاف ورزی ہے ۔لاکھوں فلسطینوں کو گھروں سے بے دخل کیا گیا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :