وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی پہلی قومی وائلڈ لائف پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت

صحت مند جنگلی حیات ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،سینیٹر مشاہد اللہ خان

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:04

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی پہلی قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے وزارت کے جنگلات اور وائلڈ لائف محکمہ کو پاکستان کی پہلی قومی وائلڈ لائف پالیسی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دیں ۔پاکستان کی پہلی قومی جنگلاتی پالیسی کی تشکیل بارے منظوری دی گئی جس پر 2015 ء میں وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر عمل کرنے کا آغاز ہوا،اور ستمبر 2017 ء میں تمام صوبوں اور مشترکہ مفادات کی کونسل کے ساتھ اجلاس میں مشاورت کے بعد ایک جامع جنگلات پالیسی کو حتمی شکل دی گئی ۔

اگرچہ جنگلات کی پالیسی صوبائی معاملہ ہے لیکن صوبوں اور قومی سرحدوں کو تیز رفتار تبدیلیوں کے معاصر چیلنجزسے نبزد آزما ہونے کے لیے ایک قومی جنگلات پالیسی کی تشکیل دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

سینٹر مشاہد اللہ خان نے سائنس ماحول اور جنگلی حیات کے انتظام کے عمل کے مابین خلا کو بری طرح محسوس کیا تھا اور انہوں نے پاکستان کی پہلی وائلڈ لائف پالیسی کی تشکیل کی ہدایات جاری کیں ۔

صحت مند جنگلی حیات ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان متنوع جنگلی حیات کی سر زمین ہے جو ماحولیات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں جنگلی حیات موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ،غیر قانونی شکار اور برآمد ،غیر صحتمند غذا اور غیر مستحکم تجارتی استعمال کے مختلف خطرات کا سامنا کرتی ہے ۔

پاکستان کی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اقدامات نا گزیر ہیں ۔محفوظ اور یقینی صحت کے لئے جامع پالیسی کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے یہ بروقت مداخلت ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے پاس کوئی وائلڈ لائف پالیسی نہیں ہے اور صوبائی قانون سازی بھی موجود ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے ۔صوبائی قانون سازی کے ذریعہ میدان میں تازہ ترین سائنسی علم کے ساتھ مطابقت پذیری ضروری ہے ۔

پاکستان کی جدید جنگلات پالیسی میں جنگلات کی بقاء کی مینجمنٹ کے بارے کچھ شرائط موجود ہیں لیکن یہ بنیادی طور پر درختوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے 15 دسمبر 2017 ء کو تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اجلاس کے لئے بلایا ہے اور اُمید کی جاتی ہے کہ قومی وائلڈ لائف پالیسی موجودہ حکومت کی مدت کے دوران صوبوں کے لئے وائلڈ لائف بارے قانون سازی میں ترمیم کے طور پر کام کرے گی