شام سے داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، روسی جنرل کا دعویٰ

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:04

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گیراسی مووف نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو دریائے فرات کے علاقے میں شکست دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گیراسی موو نے کہا ہے کہ دریائے فرات کے مشرقی اور مغربی کناروں پر جاری فوجی آپریشنز ختم کر دیئے گئے ہیں اور دہشت گردوں کو مکمل شکست دے دی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر چھوٹے پیمانے پر مزاحمت تاحال موجود ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ روس شامی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے

متعلقہ عنوان :