یمن کے لئے امدادی قافلوں کا راستہ نہ روکا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:04

ْواشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کیلئے امدادی قافلوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور تیل جیسی بنیادوں چیزوں کی فوری ضرورت ہے جس پر امدادی اشیاء کے لئے یمن کی بندرگاہوں، شاہراہوں اور ہوائی اڈوں کی ناکہ بندی ختم کی جائے۔ دو سال قبل یمن میں خانہ جنگی کے شروع ہونے کے بعد سے وہاں انسانی بحران اور المیہ پیدا ہے۔

متعلقہ عنوان :