مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف فلسطین میں ہڑتال

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:04

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف فلسطین میں عام ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو مشرقیمقبوضہ بیت المقدساور مغربی کنارے میں تمام سرکاری ادارے، دکانیں، سکول اور بینک بند رہے۔ حماس نے اس فیصلے کے خلاف ایک نئی مزاحمت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر تعینات نفری میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء میں 6 روزہ جنگ کے بعد مقبوضہ بیت المقدسکے مشرقی حصے پر قبضہ کرتے ہوئے اسے اپنا حصہ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :