متحدہ عرب امارات، گاڑی کے نیچے آ نے سے 10 سالہ لڑکے کی حالت نازک

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 15:42

متحدہ عرب امارات،  گاڑی کے نیچے آ نے سے 10 سالہ لڑکے کی حالت نازک
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی پولیس نے مقامی میڈیا گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ10 سالہ بچہ ال ادہان روڈ پر سے گیند پکڑنے کی کوشش میں گاڑی کے نیچے آ گیا۔ بچے کی شناخت ہو گئی ہے اوروزارت داخلہ کے راس الخیمہ ائیر ونگ ڈیپارٹمنٹ ٹیم بچے کو فوری طور پر انتہائی تشویش ناک حالت میں راس الخیمہ کے الخلیفہ اسپتال میں لے گئی اور پھر بچے کو وہاں سے دبئی کے راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر کیپٹن ابراہیم سیف ال مزروی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے پولیس کی ایک ٹیم کو پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا اور انکا مزید کہنا تھا کہ حادثہ شام 4 بج کے 30 منٹ پر پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی ایک 28 سالہ امارتی شخص چلا رہا تھا اور گاڑی کی رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ لڑکا گیند اٹھانے کی جلدی میں لاپرواہی کرتے ہوئے اچانک گاڑی کے سامنے آگیا تھا جسکی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :