اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید کو 94 رنز سے ہرادیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے کوٹ خواجہ سعید کرکٹ کلب کو 94 رنز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے،قاسم اکرم نے 85، حافظ زاہد 40 اور بلال اقبال نے 35 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،کوٹ خواجہ سعید کی جانب سے محمد ساجد نے 2، ملک عطا2اور نعیم احمد نی بھی 2وکٹیں حاصل کیں،جواب میں کوٹ خواجہ سعید کرکٹ کلب 31 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی،محمد کامران نے 40 اور محمد عاطف نے 35 رنزبنائے،اپالو سپورٹس کی جانب سے انس رضا ,عرفان بٹ،عباس اور راشد اقبال نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے قاسم اکرم کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔