انیسواں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ: ٹوٹلی کرکٹ اور گوجرانوالہ بلیوز کی ٹیمیں فاتح

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں انیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری ہیں،ٹوٹلی کرکٹ نے لاہور سپارٹن کو 7 وکٹوں جبکہ گوجرانوالہ بلیوز نے حافظ آباد کو 115 رنز سے شکست دیدی،ویلنشیاء کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور سپارٹن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے،احمد رضا نے 44 رنز ناٹ آئوٹ، مدثر راٹھور26، محمد صدیق 23 اور اظفر خان نے 21 رنز بنائے،ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے ندیم فاروقی اور محمد منیر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،جواب میں ٹوٹلی کرکٹ نے 23.

(جاری ہے)

4 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا،محمد منیر نے 78 رنز ناٹ آئوٹ، عاطف رانجھا 16 اور عبدالخالق نے 34 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،قیصر وحید، صغیر احمد امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے،ڈی سی کالونی گوجرانوالہ میں کھیلے گئے میچ میں گوجرانوالہ بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے،خالد یعقوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 رنز ناٹ آئوٹ،عاکف علی 88 رنز ناٹ آئوٹ اور عطا اللہ بٹ نے 26 رنز بنائے،جواب میں حافظ آباد 25 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی،ندیم مجید نے 63،محمد شفیق 22 اور غلام عباس نے 19 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،گوجرانوالہ بلیوز کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے،افتخار احمد نے 6/7، یحییٰ خان 1/4، عاکف علی 1/18 اور کامران ڈار نے 1/23وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :