جموں وکشمیر تنظیم اساتذہ پاکستان کا سالانہ اجتماع ارکان 9اور 10دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) جموں وکشمیر تنظیم اساتذہ پاکستان کا سالانہ اجتماع ارکان 9اور 10دسمبر کو مسجد عبداللہ بن عباس کھنہ اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجتماع ارکان میں اہم تعلیمی،تنظیمی اور دعوتی امور زیر بحث آئیں گے،تنظٰم اساتذہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر میاں محمد اکرم اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر رائو جلیل احمد اجتماع ارکان سے اہم تعلیمی موضوعات پر خطاب کریں گے۔

صدر جموں وکشمیر تنظیم اساتذہ محمد لطیف عباسی نے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اور پوری تیاری کے ساتھ اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔اجتماع میں شریک ارکان مذاکراہ بعنوان مثالی معلم کا تعلیمی ادارہ میں کردار میں حصہ لیں گے۔ارکان پوری یکسوئی کے ساتھ اجتماع میں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :