ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے ڈگری کالج ہنگو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

ملک میں جمہوریت، حقیقی سیاست اور بہترین قیادت سامنے لانے کے لئے ووٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے ،ْ مفتی عبید اللہ ،ڈپٹی کمشنر شاہد محمود و دیگرکا تقریب سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) ملک بھر کی طرح ہنگومیں بھی ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے ڈگری کالج ہنگو میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ضلع ناظم مفتی عبید اللہ، ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود، ضلعی الیکشن کمشنر محمد زیشان،ڈی پی او ہنگو احسان اللہ سمیت علماء کرام، طلباء ، علاقہ عوام اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور الیکشن کمشنر محمد زیشان و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت، حقیقی سیاست اور بہترین قیادت سامنے لانے کے لئے ووٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک طاقت ہے اور معاشرے کا بہترین مستقبل ووٹ پر منحصر ہے اور ووٹ کا استعمال ہر شہری کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 35فیصد عوام ووٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن 35فیصد عوام کی ووٹ استعمال سے پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت نہیں بن سکت۔ انہون نے کہا کہ2017الیکشن قانون کے مطابق جس ضلع میں بھی ووٹ شرح فیصد کے مطابق استعمال نہیں کئے تواسی حلقے کے الیکشن منسوخ کئے جائیں گے۔ تقریب کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء نکے درمیان ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے تقریری مقابلہ بھی ہوا۔

تقریری مقابلے میں حصہ لینے والوں میںضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے سرٹیفکٹس تقسیم کئے جبکہ ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے ڈگری کالج کے باہر مین جی ٹی روڈ پر آگاہی واک بھی کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کے ساتھ ساتھ علاقہ عوام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :