Live Updates

عدالت کے بار بار بلانے پر عمران خان بابر اعوان پر غصہ ،ْ

جھاڑ پلادی ،ْوڈیو منظر عام پر آگئی بابر اعوان عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے ،ْ عمران خان نے غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کیا اور چلے گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:49

عدالت کے بار بار بلانے پر عمران خان بابر اعوان پر غصہ ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بار بار طلب کرنے پر غصہ ہوگئے اور بابر اعوان کو جھاڑ پلادی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ حملہ، پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں پیشی کے بعد باہر آکر عمران خان شدید غصے میں نظر آئے اور اپنے وکیل بابر اعوان کو جھاڑ پلادی اور یہ تمام باتیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیں سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ عمران خان نے بابر اعوان سے کہا کہ ’میں تو سمجھا تھا آج آخری پیشی ہوگی، یہ تو مجھے بلاتے جائیں گے۔

اس موقع پر بابر اعوان عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہوں نے غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کیا اور چلے گئے۔یاد رہے کہ عمران خان نے عدالتی حکم پر اتوار کے روز اسی کیس کے سلسلے میں تھانہ سیکریٹریٹ میں پیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات