ٹھٹھہ ،ْ موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹ گئی ،ْابتدائی طورپر پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق

کنارے پر تیز ہوا اور مسافروں کی جلدبازی کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:49

ٹھٹھہ ،ْ موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹ گئی ،ْابتدائی ..
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹ گئی جس میں ابتدائی طور پر 5 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موھارا میں زائرین کی بڑی تعداد میلے میں شرکت کیلئے جارہی تھی جس کیلئے وہ کشتی میں سوار ہوئے تاہم عدم توازن اور تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی جس سے 50 زائرین پانی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق زائرین جس کشتی میں سوار ہوئے اس میں تقریباً 200 افراد کی گنجائش ہے لیکن کنارے پر تیز ہوا اور مسافروں کی جلدبازی کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی۔حادثے کے بعد کئی افراد کنارے پر ہی پانی میں ڈوبے اور پولیس نے حادثے میں 5 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ،ْ2 بچے اور ایک مرد شامل ہیں جن کی لاشوں کو شیخ زید ہسپتال ساکرو منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکار دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :