یوئیفا چیمپئنز لیگ، دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمونڈ کو 3-2 گولز سے ہرا دیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:49

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمونڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ایچ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی، ٹوٹنہام ہاٹسپر نے آپوئل نیکوسیا کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور بوروسیا ڈورٹمونڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے میڈرڈ کا ساتھ دیا اور اس نے ڈورٹمونڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، رونالڈو، مایورل اور وازکوئز نے ایک، ایک گول کیا۔

ایک اور میچ میں ٹوٹنہام ہاٹسپر نے آپوئل نیکوسیا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ایچ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :