ہالینڈ نے ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ جیت کر آئی سی سی ون ڈے لیگ میں جگہ بنا لی

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:49

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ہالینڈ نے ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ جیت کر آئی سی سی ون ڈے لیگ میں جگہ بنا لی۔ ہالینڈ نے نمیبیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، وانڈر 54 اور ایراسمس 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، وانڈر مرو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ہالینڈ نے مطلوبہ ہدف 41.1 محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، بریسی 120 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوپر نے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اس فتح کے ساتھ ہی ہالینڈ نے ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ جیت لی اور 2020ء میں شیڈول پہلی آئی سی سی ون ڈے لیگ میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :