قومی ڈیپارٹمنٹ باسکٹ بال چمپئن شپ، پاکستان آرمی و واپڈا کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے جس میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فتح سے ہمکنار ہوگئیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی میں جاری چمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کی مضبوط ٹیم کو 117-28سے شکست سے دوچار کردیا۔

پاکستان آرمی کی جانب سے محمد اکرم 16، تغرب عمار 16اور صغیر اقبال 13جبکہ پاکستان پولیس کی جانب سے مبشر حسین 10، شاہد خان 7اور نوید خان 7پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکور رہے۔کھلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کی ٹیم کوشاندار مقابلے کے بعد 84-57سے مات دیدی ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم پاکستان واپڈا کی جانب سے عالیجاہ نی30، عابد حسین نے 17اور مزمل حسین نے 17جبکہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کی جانب سے محمد عثمان 34،شفیع اللہ 5اور محمد فرید نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید محمد خان ،ممتاز احمد ،یاسر غفور ،ڈاکٹر اوج، عمر محمود اور سید عدنان نے انجام دیئے ۔قومی ڈیپارٹمنٹ باسکٹ بال چمپئن شپ کے 2سیمی فائنل (آج)جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل شام 6:30جبکہ دوسرا سیمی فائنل شام 7:30پر آرام باغ باسکٹ بال پر کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :