سعودی عرب، متاف صرف احرام پہنے ہوئے افراد کے لیے مختص

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 15:11

سعودی عرب، متاف صرف احرام پہنے ہوئے افراد کے لیے مختص
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق مسجد الحرام میں آب زم زم کے کنویں کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے باعث مطاف محدود ہونے کی وجہ سے ان دنوں صرف احرام میں ملبوس حضرات ہی کو صحن میں جانے کی اجازت ہے۔ خانہ کعبہ کے اطراف احرام کی حالت میں مغرب کی نماز ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حرم مکی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ العصیمی نے واضح کیا ہے کہ متاف صرف احرام پہنے ہوئے افراد کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ عام لوگوں کو متاف میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ بزرگ افراد کے لیےمتاف جانے کیلئے 6 دروازے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زمینی منزل اور حرم شریف کی دیگر منزلوں سے طواف کے خواہشمندوں کیلئے دوسرے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ 


متعلقہ عنوان :