ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:40

ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے جمعرات کومنایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خصوصی آگاہی والے بینرز آویزاں کرکے عوام کی توجہ ووٹ کی اہمیت کی طرف سے مبذول کرائی۔ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں اور ملک کے دور افتادہ علاقوں میںسرکاری سطح پر تقریبات کے علاوہ سول سوسائٹی کی مختلف تنطیموں کی شمولیت کے ذریعے مختلف واکس، سیمینارز اور ورکشاپس کاانعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ عام انتخابات سے قبل قومی ووٹرز ڈے کا منایا جانا انتخابی عمل میں بھر پور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا حامل ہے۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین ووٹرز کے زیادہ سے زیادہ اندراج کو یقینی بنانے کیلئے بھی ایک ملک گیر مہم کا آغاز کررکھاہے جس کے ذریعے ملک بھر سے تمام اضلاع بالخصوص جن علاقوں میں خواتین کے ووٹ کے رجحانات کم نہیں پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے گی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ذریعے خواتین ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے نادرا کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :