بلدیہ عظمیٰ کراچی و بلدیہ عالیہ کورنگی کے تحت انسداد ڈینگی کیلئے جراثیم کش سپرے مہم

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ضلع کورنگی میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ عالیہ کورنگی کے اشتراک سے ملیر ماڈل اور شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی جراثیم کش ادویات کے سپرے مہم کے دوران یونین کمیٹیز کے سطح پر جراثیم کش وہیکلز کے ذریعے سپرے کیا گیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ملیر ماڈل زون آفس میں جراثیم کش سپرے مہم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کورنگی کے چپے چپے میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئرمین ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور ملیر ماڈل زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یاسین اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے جراثیم کش سپرے کی ذمہ داری پر مامور ذمہ دران کو ہدایت کی کہ خصوصی اسپرے مہم کے دوران عبادت گاہوں ،درسگاہوں اور ندی نالوں ،گلیوں محلوں کے ساتھ ساتھ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم کچرا کنڈیوں پر جراثیم کش سپرے کیا جائے۔

انہوں نے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا ئیں کسی بھی علاقے میں کچرے کا ڈھیر جمع نہ ہونے دیا جائے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :