سنیپ چیٹ ویڈیو میں غیر اخلاقی اشارے کرنے پر سعودی نرس معطل
تازہ ترین : 1

سنیپ چیٹ ویڈیو میں غیر اخلاقی اشارے کرنے پر سعودی نرس معطل

سنیپ چیٹ ویڈیو میں غیر اخلاقی اشارے کرنے پر سعودی نرس معطل
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2017ء) سعودی نرس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ اسکی یہ چھوٹی سے غلطی اسے اس کی نوکری سے ہاتھ دھونے پر مجبور کر سکتی ہے۔ یہ سعودی نرس سنیپ چیٹ پر ویڈیو میں درمیانی انگلی دکھا رہی ہے جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
صباق نیوز کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن کے صحت کے معاملات کے ڈرایکٹوریٹ جنرل کو جیسے ہی پتہ چلا کہ ویڈیو عوام میں وائرل ہو گئی ہے تو انہوں نے خاتون نرس کو معطل کر دیا۔

صباق نیوز کے مطابق خاتون نرس کو قانون کے آرٹیکل نمبر 43 جو کہ ملازمت کے قواعد پر مبنی ہے کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔ اس خاتون کی اس ویڈیو پرعوام کی جانب سے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس طرح کے نازیبا قسم کے اشارے کرنے پر سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے اور اسے معطل کر دینا چاہیے ۔
جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غلط بات ہے اگر ہم کسی خاتون کی صرف 9 سیکنڈ کی ویڈیو دیکھ کر اسکے اچھے یا برے ہونے کا تعین کر لیں اور اسے سزا سنا دیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 14:52:06
Saudi nurse fired for indecent gesture on Snapchat

Related : Saudi

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں