پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘چوہدری مشتاق گل

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:39

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم کھبی معاف نہیں کرئے گی عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی پاکستان کی ترقی و خوشحالی پہلے بھی مقدم تھی اب بھی ہے اور رہے گی ہمارے مخالفین بعض سیاسی عناصر نے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشیش کی ہیں اور اب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں مخالفین ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :