اوپن یونیورسٹی کے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جرمنی سے درآمد شدہ مشینوں کے مناسب استعمال پر تین روزہ ریسرچ سیمینار

یونیورسٹی کی20 ریسرچ جرنل کی اشاعت کا ہدف جون 2018ء تک حاصل کرلیں گے ‘ ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) بامعنی اور مفید معاشرتی مسائل سے لنک تحقیق کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں ’’میٹریل ٹیسٹنگ سائنس ریسرچ لیبارٹری‘‘ میں جرمنی سے درآمد شدہ جدید مشینوں کے بہتر استعمال پر تین روزہ ریسرچ سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تین سال قبل وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی میں نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے کچھ ترجیحات مقرر کی تھی جن میں ریسرچ کلچر کا فروغ سرفہرست تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی نے اِس عرصے میں 14ریسرچ جرنل شائع کئے ،ْ اِسی ماہ کے آخرتک یہ تعداد 17ہوجائے گی جبکہ 20ریسرچ جرنل کی اشاعت کا ہدف جون 2018ء تک حاصل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چئیرمین شعبہ فزکس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس کے مطابق سیمینار میں ملک کے چاروں صوبوں سے شریک ریسرچ سکالرزکو شعبہ فزکس کے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ایکس رے ڈفریشن (XRD) ،ْ فورئیر ٹرانسفارم انفرئرڈ سپکٹرومیٹر(FTIR) اور LUMOS FT-IR مائیکروسکوپ مشینوں کے مناسب اور درست استعمال کی تربیت بھی دی جاری ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایک جانب ہم نے طلبہ کوبہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ ،ْ لیبارٹریز اور ساز و سامان اور ریسرچ ورکشاپس کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تو دوسری جانب ہم نے معاشرے کے نظر انداز شدہ طبقات اور علاقوں کے عوام کو مین سٹریم میں لانے کے لئے تعلیمی اقدامات کئے ہیں،ْ ان اقدامات میں معذور افراد کے لئے فیس میں مکمل رعایت ،ْ جیلوں میں مقید افراد کے لئے مفت تعلیم ،ْ ڈراپ آئوٹ گرلز کے لئے مڈل سطح کی مفت تعلیم اور خواجہ سرائوں کے لئے مفت تعلیم شامل ہے ،ْ علاوہ ازیں فاٹا اور بلوچستان کے لوگ آئندہ سمسٹر بہار 2018ء سے میٹرک کی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :