آئی جی پولیس پنجاب نے ایس ڈی پی او بھلوال سمیت 19 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے ایس ڈی پی او بھلوال سمیت 19 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور کیپٹن ریٹائرڈ رومیل اکرم کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن،جبکہ ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن شوکت عباس کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،ایس پی ایڈمنسٹریشن انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور عرفان اللہ خان کو ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن ،ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن افتخار الحق کو بٹالین کمانڈر (1) پنجاب کانسٹیبلری لاہور،بٹالین کمانڈر (1) پنجاب کانسٹیبلری لاہور محمود الحسن گیلانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،ایس ایس پی آپریشنز ملتان عمارہ اطہر کو ایس پی سکیورٹی لاہور کی خالی آسامی پر ، ایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور ڈی ایس پی اسد اسحاق کو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ ،ایس ڈی پی اوڈسکہ سیالکوٹ ڈی ایس پی عبدالقیوم کو ایس ڈی پی اوسرور روڈ لاہور،ایس ڈی پی اوصدر گجرات ڈی ایس پی عرفان الحق کوایس ڈی پی او عیسیٰ خیل میانوالی ،ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل میانوالی ڈی ایس پی محمد ریاض ناز کو ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا ،ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا ڈی ایس پی سلیم احمد وڑائچ کو ایس ڈی پی او صدر گجرات ،ایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ صاحب ڈی ایس پی اختر علی کو ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں حافظ آباد،ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں حافظ آباد ڈی ایس پی ناصر نواز کوایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ صاحب ،تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی محمد عثمان حیدر کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈ کواٹر سول لائنز ڈویڑن لاہور کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور غلام احمد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولپور کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او چشتیاں بہاولنگر ڈی ایس پی شمس الدین کو ایس ڈی پی او منچن آباد بہاولنگر ، ایس ڈی پی او منچن آباد بہاولنگرڈی ایس پی جوادکو ایس ڈی پی او چشتیاں بہاولنگر ، ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان خالد محمود شاہ کو ایس ڈی پی او صدر لیہ اور ایس ڈی پی او صدر لیہ ڈی ایس پی محمد ارشاد شاہ کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :