ٹرمٹ کامقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نے کا فیصلہ ،ْ جماعت اسلامی نے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کروادی

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ اور دیگر ایم این ایز شیر اکبر خان، صاحبزادہ محمد یعقوب اور عائشہ سید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرکے امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کے اعلان کیخلاف تحریکِ التواء قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

تحریکِ التواء قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط مجریہ 2007ء کے قاعدہ 109 کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔تحریکِ التواء میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں یروشلم (بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کے مذکورہ بیان سے دٴْنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔

دٴْنیا بھر کے مسلم و غیر مسلم ممالک نے امریکی صدر کے اس غیرذمہ دارانہ اعلان پر اپنے ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اِسے مسئلہ فلسطین کے پٴْرامن حل کی کوششوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے اراکینِ قومی اسمبلی نے امریکی صدر کے مذکورہ بیان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اہم عالمی معاملہ کو ایوان میں زیر بحث لانے کی استدعا کی ہے۔