ٹرمپ کا اسرائیل کا دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان ،ْتحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:31

ٹرمپ کا اسرائیل کا دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان ،ْتحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جمع کرئی گئی تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے یہ معاملہ زیر بحث لایا جائے۔ تحریک میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان عالمی انصاف کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً نفی ہے اور اس سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے باقی ماندہ امکانات کو شدید نقصان پہنچے گا۔