ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بوہارا میں زائرین کی کشتی ڈوب گئی ، 50 سے زائد مسافر سوار تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 14:41

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بوہارا میں زائرین کی کشتی ڈوب گئی ، 50 سے زائد مسافر ..
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء): ٹھٹھہ کے ساحلہ علاقہ بوہارا میں زائرین کی کشتی ڈوب گئی ۔ تفصیلات کے مطابق زائرین نیو بھٹائی پیر کے میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ کشتی اُلٹ گئی۔

(جاری ہے)

زائرین کی کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے ۔ سوار افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی ۔ کشتی اُلٹنے کی خبر موصول ہوتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں میں غوطہ خور بھی شامل ہیں۔