پیرحضرت صوفی فقیرمحمدنقیب اللہ شاہ کے سالانہ عر س مبارک کی تیاریاںعروج پرپہنچ گئیں

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)پیرحضرت صوفی فقیرمحمدنقیب اللہ شاہ کے سالانہ عر س مبارک کی تیاریاںعروج پرپہنچ گئی ہیںعرس مبارک کاباقاعدہ آغاز21ربیع الاول کوکھوئیرٹہ فتح پوردیہاڑی باغ میںمنعقدہورہاہے۔عرس تقریب میںہزاروںزائرین شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

دیہاڑی باغ میںمنعقدہونے والے جشن مرشدی عرس مبارک کی باقاعدہ دعابروزسوموارہوگی عرس مبارک کی روحانی تقریب کے مہمان خصوصی سجادہ نشین نقیب الثانی صوفی محمدنقیب الرحمن شاہ ہونگے جبکہ عرس مبارک حضرت صوفی نذیراحمدشاہ نقیبی کی زیرقیادت ہوگاعرس مبارک کی تقریبات میںپاکستان کے مشہوردرباری قوال شوکت علی نقیبی بھی خصوصی حصہ لے رہے ہیں۔

بروزاتوارمحفل سماع کابھی خصوصی اہتمام کیاگیاہے۔بعدازدعازائرین میںلنگربھی تقسیم کیاجائے گا۔