امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسلم امہ کے لیے تشویش کاباعث ہے‘سردار فاروق سکندر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی بربریت کابھی نوٹس لے بھارت حریت رہنمائوںکونظربنداورگرفتارکرکے کشمیریوںکوان کے بنیادی نصب العین آزادی سے دورنہیںرکھ سکتا

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسلم امہ کے لیے تشویش کاباعث ہے امریکہ کا مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرناامریکہ کاخطرناک اوراشتعال انگیزاقدام ہے عالمی دنیاکاٹرمپ کے اس خطرناک مضمرات کے حامل فیصلے پرتنقیددرست اقدام ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی بربریت کابھی نوٹس لے بھارت حریت رہنمائوںکونظربنداورگرفتارکرکے کشمیریوںکوان کے بنیادی نصب العین آزادی سے دورنہیںرکھ سکتاکشمیری اپنی قربانیوںکے بل بوتے پرآزادی کی نعمت سے ضرور ہمکنارہونگے مقبوضہ کشمیرمیںآزادی کے متوالے کرفیوسمیت دیگرسخت ترین پابندیاں توڑتے ہوئے آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاںدے کربھارتی قابض افواج کوناکوںچنے چبوارہے ہیںبھارتی افواج کنٹرول لائن پرنہتے شہریوںکوشہیداورزخمی کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاںکررہی ہے بھارت اوراسرائیل کاگٹھ جوڑکشمیریوںکی آزادی کی تحریک میںسردمہری نہیںلاسکتاسی پیک منصوبہ بھارت کی آنکھوںمیںکھٹک رہاہے بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکوروکنے کے لیے اپناکلیدی کرداراداکرناچاہیے بین الاقوامی برادری کی مقبوضہ کشمیرمیںجاری پرتشددانسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپرخاموشی سے بھارت کومزیدشہ مل رہی ہے کشمیری عوام کبھی بھی اپنی آزادی کی تحریک پرسمجھوتہ نہیںکرینگے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کوسلامتی کونسل کی قراردادوںپرعمل درآمدکی اپنی ذمہ داری کوپوراکرناچاہیی-ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہرفورم پرجاندارآوازبلندکررہے ہیںکشمیری عوام اورحریت قیادت کوحق خودارادیت کی جنگ لڑتے نصف صدی سے زائد کاعرصہ گزرچکاہے اس کے باوجودان کے حوصلوںمیںکمی واقع نہیںہوئی مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورپاکستان سے الحاق کے لیے ہماری جدوجہدجاری رہے گی انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاکوبھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے خصوصی پروگرامات دکھانے چاہیںبالخصوص الیکٹرانک میڈیامسئلہ کشمیرکے حوالے سے خصوصی پروگرامات کوترتیب دے تاکہ عالمی سطح پرمسئلہ کشمیرمزیدبہتراندازسے اجاگرہوسکے انہوںنے کہاکہ کشمیری نصف صدی سے زائدعرصہ سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوںکوان کاحق آزادی دیاجائے آزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوراس حق سے انہیںدنیاکی کوئی طاقت بھی محروم نہیںرکھ سکتی انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندربھارتی افواج نے ظلم وستم کے بازارگرم کئے ہوئے ہیںآئے روزنہتے اوربے گناہ کشمیریوںکوجدیدترین ہتھیاروںکے ساتھ زخمی شہیدکیاجارہاہے بھارتی فوج یادرکھے کہ وہ جتنے مرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی،پاکستان کی محبت اورپاکستان سے الحاق کوختم نہیںکرسکتاکشمیریوںکادل پاکستان اورپاکستانیوںکادل کشمیریوںکے ساتھ دھڑکتاہے مقبوضہ کشمیرکل بھی پاکستان کاحصہ تھاآج بھی ہے اوررہتی دنیاتک پاکستان کاحصہ ہی رہے گا۔

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیںجاری بھارتی مظالم کانوٹس لیتے ہوئے انڈین آرمی کومقبوضہ کشمیرسے نکلنے پرمجبورکریںبھارتی افواج کی طرف سے جاری ظلم وستم کی وجہ سے کشمیریوںکے وجودکومستقل خطرات لاحق ہیںانہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاجمہوری اورپرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوںپرعمل سے ہی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :