حکومت آزاد کشمیر مطالعہ کشمیر کو لازمی مضمون کی حیثیت دیتے ہوئے نصاب کا حصہ بنائے‘فرحان جاوید

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی صدر فرحان جاوید،جنرل سیکرٹری زرنوش راجہ،ڈگری کالج کے صدر مہران نسیم،جنرل سیکرٹری راجہ ارباب ودیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بناتے ہوئے مطالعہ کشمیر کو لازمی مضمون کی حیثیت دیتے ہوئے نصاب کا حصہ بنائے۔

(جاری ہے)

نئی نسل کو اسلاف کی درخشندہ تاریخ،جدوجہد،تاریخ ثقافت اور مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے روشناس کروانا وقت کا تقاضہ ہے۔آزاد کشمیر تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔عمارات کی تعمیر،لیبارٹریز کا قیام طلباء کی فیسوں میں کمی،امتحانی فیسوں داخلہ فیسوں کے نام پر لوٹ مار بند کی جائے۔کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے پرامن دیرپا اور پائیدار حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ریاست سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء عمل میں لایا جائے وحدت کو بحال اور وسائل پر ریاستی عوام کا حق ملکیت تسلیم کیا جائے۔