جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے مزید عہدیدار مقرر کر دیئے گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے مزید عہدیدار مقرر کر دیئے گئے۔نئے عہدیداروں کا اعلان ضلعی امیر زاہد الحسن چوہدری نے مشاورت سے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران و امرا ء حلقہ جات کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی امیر زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ کی صدارت میں جامع مسجد شہداء کوٹلی میں منعقد ہوا جس میں ضلعی امیر نے دیگر راہنمائوں کے مشورے سے راجہ محمدریاست ایڈووکیٹ کو صدر شعبہ سیاسی امور، حاجی محمد اسلم ملک کو شعبہ مالیات و موثر افراد کا سربراہ، حافظ محمد نصائب کو شعبہ تعلیم و تربیت کا ناظم اور مدثر حسین ہاشمی کو شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :