موجودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں‘امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی

آزادکشمیر میں فلاحی معاشرہ کے قیام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے جماعت اسلامی ہی کردار ادا کرسکتی ہے‘زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی کے کارکنان عوام تک اپنی دعوت پہنچا کر انہیں جماعت میں شامل کریں۔ آزادکشمیر میں فلاحی معاشرہ کے قیام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے جماعت اسلامی ہی کردار ادا کرسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران و امراء حلقہ جات کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںضلعی نائب امیر راجہ محمد ریاست ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری گلنواز رحمن، محمد خلیل حقانی، راجہ محفوظ احمد، حافظ محمدنصائب، ممتاز احمد، راجہ وقار احمد، طاہرمحمود ملک سمیت دیگر راہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابقہ ما ہ کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کی منصوبہ بندی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ امیرضلع تمام حلقہ جات کادورہ کرکے دعوتی مہم کو تیز کریں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے گا ۔ امیر ضلع نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ نظام ظلم پر مبنی ہے۔ اس میں کسی مظلوم کو اس کا حق نہیں ملتا۔

اس نظام کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ تحریک آزادئ کشمیر کی کامیابی اور فلا حی معاشرہ کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کردار ادا کرسکے۔ بعد میں امیر ضلع نے جماعت اسلامی کھوئیرٹہ کے راہنما سرمد عزیز علائی کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر راہنما محمد فیاض بٹ، محمد اشفاق خان، عمیر طارق شیخ، ڈاکٹر محمد نواز اور معززین علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :