کوٹلی‘ٹریفک پولیس کا رکشہ ڈرائیورں کیخلاف کریک ڈائون‘ 50رکشے تھانے بند

بدوں کاغذات اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا‘ٹریفک پولیس

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) ٹریفک پولیس کو اندرون شہر بدوں کاغذات اور لائسنس نہ رکھنے والے رکشہ ڈرائیورں کے خلاف کریک ڈائون‘ 50رکشے تھانے بند- بدوں کاغذات اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ٹی آئی الیاس جنجوعہ اور ٹی ایس آئی چوہدری نوید الطاف کو کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون کاغذات مکمل نہ رکھنے پر پچاس رکشے تھانے بند دئیے ٹریفک سارجنٹ نے میڈیا کو بتاے کے عوامی شکایات پر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے جو جاری رہے گا تمام ٹرنسپورٹر اپنے کاغذات مکمل کر کے سڑک پر گا ڑی چلا سکتے ہیں کاغذات نامکمل کو کسی صورت سڑک پر نہیں چلنے دوں گا والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے کے لیے نہ دیں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ہیلمٹ کے استعمال سے دوران ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں اموات کی شرح میں کمی آتی ہے -

متعلقہ عنوان :