سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:50

سرگودھا۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)آج جمعة المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،ضلع بھر کی تمام اہم مساجد‘ امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔