عامر حیات روکڑی کلب کرکٹ لیگ میچ میں ڈار کرکٹ کلب کی جیت

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:50

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) عامر حیات روکڑی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں ڈار کلب نے ظریف میموریل کلب کو 31رنز سے شکست دے دی، تفصیلات کے مطابق علیم ڈار اکیڈمی گرا ئونڈ میں منعقدہ میچ میں ڈار کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 35اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بنائے، عطیب احمد نے 102، محمد آصف نے 55اورعلی افضل نے 33رنز بنائے، وقار احمد نے 3،محمد اشرف نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ظریف میموریل ہدف کے تعاقب میں 32.5اوورز میں 206رنز پر آل آئوٹ ہوگئی، فرحان علی نے 53، عدنان صدیق نے 42اور وقار احمد نے 29رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، محمد فاروق نے 5اور عطیب احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں ،عطیب احمد عمدہ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :