پاکستان اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین دو میچز کیلئے لاہور اور کراچی کے سٹیڈیمز میں انتظامات آخری مراحل میں داخل

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:50

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین دو میچز کیلئے لاہور اور کراچی کے سٹیڈیمز میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ میچز سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے ،ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی اور اس سلسلہ میں متعلقہ سیکورٹی اداروں نے بھرپور یقین دہانی کروائی ہے ،ورلڈ ہاکی الیون دس جنوری کو چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے گی ، ٹیم اپنے دورہ کے دوران پاکستان کیخلاف دو میچز کھیلے گی،ٹیم اپناپہلا میچ کراچی میں بارہ جنوری کو اور دوسرا میچ 14جنوری کو لاہور میں کھیلے گی ،ورلڈ الیون ٹیم ہالینڈ ،جرمنی ،اسپین اور بیلجیم کے اولمپیئن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ،ٹیم کے دورہ کے دوران لاہور اور کراچی میں شاندار تقریبات منعقد کی جائے گی،ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹ کی راہ ہموار ہوگی ،حکومت نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور پی ایچ ایل کیلئے این او سی جاری کیا ہوا ہے اور دونوں ایونٹس کا انعقاد بہترین طریقہ سے کیا جائے گا،پی ایچ ایل کے میچز لاہور ،کراچی ،فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ہوں گے،ہر سینٹر میں سات سے 8میچز ہوں گے ،ان دونوں ایونٹس کے انعقاد سے ملک کا امیج بہتر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :